سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے لکھا کہ یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت اور بی جے پی پر صحت کے شعبے کی بدانتظامی کو لے کر سخت تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایکسرے رپورٹ کو عام کاغذ پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے بی جے پی کی صحت خدمات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ترقیاتی دعووں اور سرمایہ کاری کی طرح ان کی طبی جانچ اور علاج بھی صرف کاغذی ہیں۔

اکھلیش یادو نے ویڈیو کے ساتھ لکھا "یہ بی جے پی کے بدانتظامی کا ایکسرے ہے، یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو"۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ غلط علاج بھی کیا جا رہا ہو، فوری طور پر اعلٰی سطحی جانچ بیٹھائی جائے اور سچ سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی کے راج میں کمال کی ایکسرے رپورٹ کاغذ میں دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے وزیر صحت کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری سیاست چھوڑ کر اپنے محکمے پر توجہ دیں۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر سلطان پور میڈیکل کالج کی ایکسرے رپورٹ سے متعلق ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

اس معاملے کو پہلے بھی عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے اٹھایا تھا۔ انہوں نے بھی ایک ویڈیو شیئر کیا اور لکھا "کیا آپ نے کبھی کاغذ کے صفحے پر ایکسرے فلم دیکھی ہے، نہیں تو سلطان پور کے میڈیکل کالج میں آئیں، یہاں برسوں سے کاغذ پر ایکسرے دیا جا رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ نہ کوئی مستقل ریڈیولوجسٹ ہے نہ کوئی بہتر بندوبست۔ اکھلیش یادو نے اس ویڈیو کے علاوہ ایک اور پوسٹ میں بی جے پی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا "بی جے پی میں جو لوگ اپنے سماج کو ووٹ بینک بنا کر استعمال کئے جانے کے بعد نظر انداز کئے جانے کے گواہ بنے ہیں، وہ جب دل سے بولتے ہیں تو سچ ہی بولتے ہیں"۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اکھلیش یادو نے انہوں نے بی جے پی کہا کہ

پڑھیں:

کپڑے سلوانے آنیوالی خاتون سے درزی کی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا

—فائل فوٹو 

فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔

 درزی نے خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ کپڑے سلائی کے لیے دینے آئی تھی۔

ملزم نے نازیبا ویڈیو کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کر کے پیسے اینٹھنے کی کوشش بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  •  ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • آج کا دن اس امر کی یاد دہانی ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج مرض ہے; صدرِ مملکت
  • کپڑے سلوانے آنیوالی خاتون سے درزی کی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا
  • صیہونی فوج نے غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ کرلیا
  • ہمایوں سعید خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ندا یاسر کا انکشاف
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا نو تعمیر شدہ کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل
  •  ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
  • غیرت کے نام پر قتل کا کیس، بانو بی بی کی والدہ دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی ونگ کے حوالے