امریکا کا دنیا بھر میں یو ایس ایڈ ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملک ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری دستاویز کی رو سے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کو ختم کرکے غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست محکمہ خارجہ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں 100سے زائد ممالک میں غیرملکی سروس افسران، کنٹریکٹرز اور مقامی طور پر ملازم رکھے گئے عہدیدار شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو ایس ایڈ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔