یورپی یونین نے امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکال دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارباڈوس، جمیکا، جبرالٹر، پاناما، فلپائن، سینیگال اور یوگنڈا بھی ہائی رسک فہرست سے خارج کر دیے گئے۔ موناکو، الجزائر، انگولا، آئیوری کوسٹ، کینیا، لاؤس، لبنان، نمیبیا، نیپال اور وینزویلا فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ موناکو کی 2024 ء سے نگرانی کر رہے ہیںاور بین الاقوامی معیار کے مطابق فہرست کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد نئی فہرست ایک ماہ میں نافذ ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">