پنجاب کا بجٹ، مریم نواز نے ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ہے، جس میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر، زراعت اور کاروباری سہولتوں سمیت مختلف شعبوں کی 2750 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کی جانب سے تیار کردہ یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں 1076 ارب روپے مقامی فنڈنگ سے جب کہ 124 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں 1412 جاری
منصوبوں کے لیے 536 ارب روپے، 1353 نئی اسکیموں کے لیے 457 ارب روپے، اور 32 پرانی اسکیموں کے لیے 207 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ موجودہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دی جائے تاکہ عوام پر نیا بوجھ نہ پڑے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ ہر مثالی گاؤں میں 7 /24 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔ پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک، شجر کاری بھی ہوگی۔ مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔ مثالی گاؤں کے لئے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز میں 130دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کر لی ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔ مثالی گاؤں کے تحت ہر دیہات کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی کا گلا کاٹنے کے دل دہلا دینے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی اور فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔