Jang News:
2025-09-18@12:04:19 GMT
بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت کے سبب سماعت نہ ہو سکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔