ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔
تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل اسلام آباد میں ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔
سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔