بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کا انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں رہنے کے خواہشمند نہیں اور ان کا مقصد صرف عبوری مدت میں ملک کو جمہوری استحکام کی طرف لے جانا ہے۔
لندن کے معروف تھنک ٹینک ‘چیٹم ہاؤس’ میں خارجہ پالیسی پر خطاب کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے 84 سالہ محمد یونس نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہرگز نہیں، میں اقتدار میں رہنے کا خواہشمند نہیں ہوں۔ انہوں نے ہاتھ ہلا کر اس مؤقف پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری کابینہ کے دیگر اراکین بھی اسی سوچ کے حامل ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش گزشتہ سال اگست سے سیاسی بحران کا شکار ہے جب طلبہ کی قیادت میں ہونے والی ایک عوامی بغاوت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔ ملک میں انتخابات اپریل 2026 میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، جو 2024 کی بغاوت کے بعد پہلا عوامی مینڈیٹ ہوگا۔
مزید پڑھیں:عبوری حکومت کا بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات اگلے سال اپریل میں منعقد کرنے کا اعلان
محمد یونس نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ ’جولائی چارٹر‘ کے نام سے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج پیش کرے گی، جس کا مقصد شیخ حسینہ کے دور کے بعد جمہوری اداروں کی بحالی اور ازسرنو تعمیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پیکیج ایک اتفاق رائے کمیشن کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جو مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہا ہے تاکہ قابلِ قبول اصلاحات کا خاکہ مرتب کیا جا سکے۔
محمد یونس کا مؤقف ہے کہ اگرچہ حکومت کو اصلاحات کے لیے زیادہ وقت درکار ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کے مسلسل دباؤ کے باعث اب وہ اپریل 2026 میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش: کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عبوری مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو اور جب اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیا جائے تو عوام مطمئن ہوں۔ اگر انتخابات درست نہ ہوئے تو یہ بحران کبھی حل نہیں ہو سکے گا۔
اطلاعات کے مطابق لندن میں محمد یونس کی ملاقات بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمٰن سے بھی متوقع ہے، جنہیں آئندہ انتخابات میں ایک مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
59 سالہ طارق رحمٰن، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے ہیں، جو 2008 سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہیں شیخ حسینہ کے دور میں مقدمات میں سزائیں سنائی گئی تھیں، جو بعد ازاں کالعدم قرار دی جا چکی ہیں۔ وہ آئندہ دنوں میں وطن واپسی کے ارادے کے ساتھ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
'چیٹم ہاؤس' بنگلہ دیش خالدہ ضیا طارق رحمٰن لندن نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیٹم ہاؤس بنگلہ دیش خالدہ ضیا نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس محمد یونس بنگلہ دیش کا اعلان کیا جا کے بعد
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔