اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کا پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس بل کی مخالفت کی، جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ وہ یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع مسئلے پر نیتن یاہو حکومت کی اتحادی جماعتوں کی ناراضی کا فائدہ اٹھا کر قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کر لے گی۔

یہ ووٹنگ قبل از وقت انتخابات کے امکان کی ابتدائی کڑی تھی، جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بل کے خلاف ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت عملی کو روک دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب اپوزیشن کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا دوسرا بل پیش کرنے کے لیے کم از کم 6 ماہ انتظار کرنا پڑے گا جبکہ اگلے عام انتخابات 2026ء کے آخر میں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکود پارٹی نے 2022ء میں 6 دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی تھی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیتن یاہو

پڑھیں:

خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات

تصویر سوشل میڈیا

وزیر دفاع خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر خواجہ آصف اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے سے مصافہ کیا۔ 

بعدازاں صحافی نے شیر افضل مروت سے سوال کیا کہ آپ کو خواجہ آصف سے پہلی ملاقات کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کیا کہیں گے۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلی ملاقات کے بعد مشکلات کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، خواجہ آصف میرے بڑے اور بزرگ ہیں، اگر خواجہ آصف سے میرے ہاتھ ملانے پر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا چھوٹا بھائی اور بیٹا ہے، شیر افضل مروت جہاد کر رہا ہے، ہماری دعا ان کے ساتھ ہے، مشکلات مستقل نہیں رہتیں، سارے مشکل وقت گزر جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تنزانیا: انتخابات میں خاتون صدر کامیاب‘ملک گیر پرتشدد مظاہرے
  • ملتان ،بارکونسل کے انتخابات میں وکلا برادری ووٹ کاسٹ کرنے جارہی ہے
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
  • تنزانیہ میں اپوزیشن کا انتخابات کیخلاف ماننے سے انکار؛ مظاہروں میں 700 ہلاکتیں
  • تنزانیہ میں صدارتی انتخابات کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی فوٹیج لیک کرنے پر اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر برطرف
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • لبنانی صدر نے فوج کو کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کرنے کا حکم دے دیا
  • خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، پی پی اور ن لیگ میں نیا ڈیڈ لاک