پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس، مذاکراتی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچر معطل ارکان کے معاملہ پر مذاکراتی کمیٹی آج ہی بنائیں گے۔ اپوزیشن اورحکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل بروز اتوار کو ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کیلئے آج ہی سفارشات مرتب کر لی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 8 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں چیف وہپ رانا ارشد، وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال، پیپلز پارٹی سے علی حیدر گیلانی، ق لیگ سے چودھری شافع حسین اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی مذاکرتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع، رانا شہباز، معین قریشی، احمر بھٹی کے نام سپیکر کو آج بھجوائے جانے کاامکان ہے۔ اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچر معطل ارکان کے معاملہ پر مذاکراتی کمیٹی آج ہی بنائیں گے۔ اپوزیشن اورحکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل بروز اتوار کو ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کیلئے آج ہی سفارشات مرتب کر لی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
ارکان پارلیمنٹ کی رہائش کیلیے فیملی سوٹس؛ بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پارلیمنٹ لاجز کی توسیع اور اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کے لیے اضافی رہائش گاہوں کی تعمیر کی غرض سے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ترقیاتی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کا مرکزی حصہ اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر ہے، جس میں 500 کے قریب سرونٹ کوارٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ عوامی نمائندوں کی رہائشی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔
منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 7 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ حکومتی دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ 30 جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔ یہ منصوبہ پارلیمنٹ لاجز کی موجودہ گنجائش میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنے گا۔
علاوہ ازیں موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے ملحقہ اراکین کے لیے 104 فیملی سوٹس پہلے ہی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان سوٹس کی تعمیر کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت وہاں فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، جس سے ممبران کو فوری رہائشی سہولت میسر ہوگی۔