Jasarat News:
2025-09-18@12:57:46 GMT

عوام دشمن بجٹ مسترد کرتے ہیں محمد کاشف صابرانی

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ ہم اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بجٹ میں صحت کے لیے ” ھوالشافی” تعلیم کے لیے ” رب ذرنی علما” اور خوراک کے لیے ” واللہ خیر تازقین ” کے وظیفے مختص کئے گئے ہیں عوام خوب ورد کریں یہ ایک خود ساختہ بجٹ ہے جس میں اور چھوٹی اور بڑی گاڑیوں پر جی ایس ٹی ساڑھے بارہ فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ آ لٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ بڑی گاڑیوں میں 10 لاکھ تک اضافہ کیا گیا جبکہ سولر پینلز کی درآ مدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے لوگوں کا برا حال ہے وہ اپنے گھر کی بجلی منقطع کروا رہے ہیں، بجلی اور ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد تنخواہ صرف ہو جاتی ہے، مہنگائی کم کریں، تنخواہیں بے شک نہ بڑھائیں کاشف صابرانی نے کہا کہ دراز، ٹیمو اور علی ایکسپرس وغیرہ سے آن لائن چیزیں خریدنے پر بھی 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا کورئیر کمپنیاں بھی ٹیکس جمع کریں گی کاشف صابرانی نے کہا کہ زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار 1990 کی دہائی سے بھی کم ہو گئی ہے لیکن حکومت بضد ہے کہ ہم نمو کی جانب گامزن ہے کاشف صابرانی نے کہا کہ کراچی کے-فور منصوبے کے لیے محض تین ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے، حکومت نے بجٹ میں کراچی کو مکمل نظر انداز کیا ہیحکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے نہ پہلے کوئی کام کیا اور نہ آج کے بجٹ میں بات کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کاشف صابرانی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔ ایپ سوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے، سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ،ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ
  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
  • 74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • جس کے ہاتھ میں موبائل ہے، اس میں ہاتھ میں اسرائیل کا ٹکڑا موجود ہے: نیتن یاہو