ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو نیویارک میں جنسی جرائم کے میگا کیس کے دوبارہ ٹرائل میں مجرم قرار دیدیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے ری ٹرائل کے دوران 2006 کے ایک جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دیدیا۔

عدالت نے ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے دوسرے الزام سے بری کر دیا جب کہ تیسرے الزام پر جیوری کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔

اس متفرق فیصلے کو وائنسٹین کے متاثرین، پراسیکیوشن، اور خود وائنسٹین کے لیے جزوی فتح یا ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اداکاراؤں کو جنسی زیادتی مقدمے میں 2020 میں دی گئی 23 سال قید کی سزا کو 2024 میں نیویارک کورٹ نے کالعدم قرار دیدیا تھا۔

جس پر تین خواتین نے سزا کو بحال کرانے کے لیے نیویارک کی اپیل کورٹ میں درخواستیں جمع کرائی تھیں اور اب دوبارہ ٹرائل ہو رہا ہے۔

اگر دوبارہ ٹرائل میں وہ بے قصور ہوتے ہیں اور سزا انہیں مکمل طور پر پہلے کیس سے آزاد کردیتی ہے، تو بھی وہ 16 سال قید کے کیس میں جیل میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر 80 سے زائد خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ہی دنیا میں ’می ٹو مہم‘ شروع ہوئی تھی۔

73 سالہ وائنسٹین نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ وہ پہلے ہی کیلیفورنیا میں جنسی جرائم پر سزا کاٹ رہے ہیں، جہاں ان کی اپیل زیرِ سماعت ہے۔

وائنسٹین کا پہلا مقدمہ #MeToo تحریک کی ایک بڑی کامیابی سمجھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں طاقتور شخصیات کو احتساب کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنسی زیادتی

پڑھیں:

رینجر اہلکاروں کو کچلنے کا کیس : مرکزی ملزم کیجانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج پر رینجر اہلکاروں کو کچلنے کے کیس کے مرکزی ملزم ہاشم عباسی کیجانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست نہیں اسوجہ سے ٹرائل نہیں ہوسکتا،
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزم کیجانب سے دائر درخواست پر اگلی سماعت میں دلائل ہوں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی، پراسیکوشن نے ملزم ہاشم عباسی کی حد تک چالان جمع کروا رکھا ہے۔

ملزم ہاشم عباسی سمیت بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور و ودیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ چوہدری سالک حسین
  • ملک میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی سے متعلق رپورٹ میں  پریشان کن انکشافات
  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی پرتعیش شادی تقریب، نظریات پر سوال اٹھنے لگے
  • ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ کا بیٹا منشیات کا عادی؟ عجیب برتاؤ کی ویڈیو وائرل
  • غزہ کو بھوکا مارنے کا منصوبہ : مجرم کون ہے؟
  • رینجر اہلکاروں کو کچلنے کا کیس : مرکزی ملزم کیجانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر
  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • بی جے پی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ملزمان کو نوازا جارہا ہے، مہیما سنگھ
  • خوشاب: اوباش نوجوانوں نے نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • کیا جنرل فیض نو مئی کے ٹرائل کا سامنا کرینگے؟