data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ : اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر تباہ کن اور انسانیت سوز حملوں میں اب تک کم از کم55 ہزار  104 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارتِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار  میں بتایا گیا ہےکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 123 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 474 افراد زخمی ہوئے، یوں اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار394 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ ابھی بھی بے شمار افراد ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، جن تک امدادی کارکن نہیں پہنچ پا رہے، اسرائیلی دردنگی کی وجہ سے مریضوں کی بھی صحیح طریقے سے دیکھ بھال نہیں ہو پارہی ، جس کی وجہ سے اموات میں آئے روز تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے بعد  18 مارچ کو ایک بار پھر غزہ پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 4,821 فلسطینی شہید اور15 ہزار535 زخمی ہو چکے ہیں، یہ کارروائیاں اُس جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو جنوری میں نافذ العمل ہوا تھا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے اسرائیلی حملوں کو انسانیت کے خلاف جرائم اور ممکنہ نسل کشی قرار دیا جا چکا ہے، بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے نومبر 2024 میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسی طرح عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) میں بھی اسرائیل کے خلاف نسل کشی (Genocide) کے الزامات کے تحت مقدمہ زیرِ سماعت ہے، جس میں غزہ میں جاری قتل عام کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کو جنگی جرائم سے باز رکھا جائے، انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی جائے اور غزہ کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ تاہم اسرائیلی جارحیت تاحال جاری ہے اور مظلوم فلسطینی شہری شدید انسانی بحران سے دوچار ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

پنجاب ٹریفک قوانین: رواں سال48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کے ڈرائیونگ لائسنس جاری

پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چالانوںکی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
  • پنجاب ٹریفک قوانین: رواں سال48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کے ڈرائیونگ لائسنس جاری
  • اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کارروائیاں
  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، امداد کے منتظر 42 افراد سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
  • بی جے پی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ملزمان کو نوازا جارہا ہے، مہیما سنگھ
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع
  • اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا
  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی