پاکستان میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی، کتنا سستا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنا نقصان ہوا؟
— فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں.
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 272 افراد جاں بحق جبکہ 655 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث 93 مرد، 47 خواتین اور 132 بچے جاں بحق جبکہ 257 مرد، 182 خواتین اور 216 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ایک 1192 گھروں کو نقصان پہنچا اور 367 مویشی ہلاک ہوئے۔
اسلام آباد
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
پنجاب
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 145 افراد جاں بحق جبکہ 514 زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 65 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوئے۔
سندھ
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
بلوچستان
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوئے۔
گلگلت بلتستان
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگلت بلتستان میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے۔