کوٹری: خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سندھ کے شہر کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 36 سالہ خاتون امبرین کو قتل کرکے خاموشی سے دفن کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کوٹری پولیس کے مطابق علاقہ گوٹھ محمد خان شورو کی رہائشی خاتون مسمات بانو نے اپنی بیٹی کو قتل کیے جانے کا مقدمہ درج کرا دیا۔
مدعیہ نے مقدمہ میں 5 ملزمان مزار شورو، قادر بخش شورو، مجیب شورو، نبیل شورو اور ضمیر شورو کو نامزد کیا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے رات گئے گھر میں گھس کر مقتولہ کو اہل خانہ کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا، ملزمان نے قتل کے بعد خاموش رہنے اور واویلا کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔
مدعیہ نے کہا کہ میری نواسی فائزہ چند روز قبل پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے نکل گئی تھی، ملزم مزار شورو میری بیٹی امبرین کو دھمکیاں دیتا تھا کہ تو نے جان بوجھ کر لڑکی کو بھگایا ہے جس سے ہماری عزت خراب ہوئی ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی، پولیس نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی جامشورو کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے عدالت سے قبر کشائی کی اجازت طلب کی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔