خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید پانے والے مجرم کی اپیل خارج
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) چوہنگ کے علاقہ میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید پانے والے مجرم کی اپیل خارج ،عمر قید کے مجرم زاہد علی کو لاہور ہائیکورٹ سے بھی ریلیف نہ مل سکا۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مجرم زاہد علی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی ،سرکار کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل اخلاق سلہری جبکہ پولیس کی جانب سے انچارج انویسٹیگیشن تھانہ چوہنگ قیصر عزیز پیش ہوئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے شاہ پور کانجراں کے علاقہ میں خاتون سے زیادتی کی جس کا مقدمہ چوہنگ پولیس نے درج کیا ،ڈی این اے رپورٹ , شہادت سے مجرم قصور وار پایا گیا ، سیشن کورٹ لاہور نے بھی مجرم کو میرٹ پر عمر قید کی سزا سنائی ، وکیل صفائی نے مجرم کی بریت کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ، عدالت نے فریقین کے وکلا کا موقف سننے کے بعد مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مجرم کی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔