لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔