نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔
ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔
مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے شوہر عاطف خان پہلے ہی جیل میں ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اداکارہ نادیہ نادیہ حسین
پڑھیں:
راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
راولپنڈی:راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ کے قتل کے جرم میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر کا عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں سترہ سالہ لڑکی سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار چھ ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کڑے پہرے میں سول جج قمرعباس تارڑ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
ان ملزمان میں قتل کا حکم دینے والا جرگے کے سربراہ عصمت اللہ، مقتولہ کے والد عرب گل، بھائی ظفر گل، پہلے شوہر ضیاء الرحمان، مقتولہ کے چچا مانی سسر سلیم شامل ہیں۔ملزمان کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچ گئی تاہم پولیس ان تمام ملزمان کے چہرے ڈھانپ کر لائی تھی۔
تفتیشی آفیسر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، تمام ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان سے گلا دبا کر مارنے والا تکیہ اور دیگر آلات برآمد کرنے ہیں سات دن کا ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے تفتیش کرنی ہے تفتیش میں تمام ملزمان سے ان کے تحریری بیانات لیے جائیں گے۔
عدالت نے تمام ملزمان کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور تفتیش مکمل کرکے یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔