سب کو معلوم ہوگیا ہوگا شوہر کے فراڈ کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں: اداکارہ نادیہ حسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا۔
View this post on InstagramA post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)
نادیہ حسین نے اپنے شوہر عاطف خان کے فراڈ کیس سے متعلق انسٹاگرام پر اپڈپٹ دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو خبروں سے معلوم ہوگیا ہوگا اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔ماڈل نے کہا کہ مجھے عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی، میں نے یہ ضمانت اس لیے لی تھی کیونکہ مجھے ایف آئی اے پر یقین نہیں تھا، مجھے امید تھی کہ وہ مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ اب میں یہ بات سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، بات صرف یہ ہے کہ میں عاطف خان کی بیوی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر پر ایک الزام لگایا گیا ہے، میں ایک مشہور شخصیت ہوں اور میرا نام لے کر اس کیس کو بڑھایا جارہا ہے، میرا میرے شوہر کے کام یا اس کے آفس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خود برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نادیہ حسن اور عاطف خان کی شادی 2003 میں ہوئی اور ان کے 4 بچے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کیس سے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔