سندھ،آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع میرپور خاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کر کے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹان اور قریبی گاں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ایس ایس پی میرپور خاص سمیر نور چنہ کے مطابق ٹنڈو جان محمد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل جبکہ ملزمان کیلئے پولیس کارروائی کی مخبری کرنے والے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق لوگوں سے بڑے پیمانے پر آن لائن فراڈ اور لوٹ مار کا انکشاف درجنوں متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2 سال کے دوران فراڈ کے 286 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔ایس ایس پی میرپور خاص سمیر نور چنہ نے کہا کہ واقعے کے بعد ٹنڈو جان محمد تھانے کے پورے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔چند روز میں صرف 4 ملزمان سے متاثرین کو 80 لاکھ روپے کی رقم واپس کروادی گئی، اس کیس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور مزید مقدمات متوقع ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نورزادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنۃ الخوارج کےانتہائی مطلوب کارندے تھے، جو بعد میں مارے گئے تھے۔ گرفتارملزم زید اللہ عرف زیدوتھانہ ایکسائزکورنگی اوراے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔