پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

رجب بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Viralverse | Viral News & Trends (@viralverse)


اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے رہنے والے یوٹیوبر و ٹک ٹاکر نے خاتون کا نام لیے بغیر کہا، ’پُتری، جہاں تک زور لگانا ہے لگا لو، میں تمہارا نام اپنے منہ سے کبھی نہیں لوں گا، نہ تمہارے حق میں اور نہ تمہارے خلاف۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کیا کروں؟ تمہیں شہرت دے دوں یا پھر سلیبرٹی بنا دوں؟ چلو میں تمہیں اسٹار بنا دیتا ہوں، جہاں تک تم زور لگا سکتی ہو زور لگا لو میں مگر میں تمہارا نام نہیں لوں گا۔

رجب بٹ کی اس ویڈیو کو متعدد انٹرٹینمنٹ پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس کے کمنٹ باکس میں نیٹیزنز یوٹیوبر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

کسی صارف نے رجب بٹ کو ’مغرور‘ قرار دیا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ ’رجب بٹ پاکستان آنے کے بعد اپنا ماضی بھول گیا ہے، یوٹیوبر خود مِنتوں کے بعد پاکستان پہنچا تھا، اسے کوئی دیکھنا بھی نہیں چاہتا ہے‘۔

صارفین کا طنزیہ کمنٹس میں کہنا ہے کہ رجب بٹ خود صرف ایک یوٹیوبر ہے، یہ کسی کو کیسے اسٹار بنانے کی باتیں کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 9 جون کو لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا

یقین کا سفر، عہدِ وفا، آنگن، ہم تم، میم سے محبت، یہ دل میرا اور دھوپ کی دیوار جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت پانے والے پاکستانی اداکار احد رضا میر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

وہ اس وقت اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ امریکہ میں ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔ اسی تقریب میں اداکارہ و ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان قربتوں کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

مداحوں نے احد اور دنانیر کو پہلے بھی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا، جہاں احد مبینہ طور پر دنانیر کی ایک تصویر میں پس منظر میں نظر آرہے تھے۔

دنانیر کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ مستقل احد اور ان کے اہلِ خانہ کیساتھ نظر آرہی ہیں اور مداح ان کے تعلقات پر تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے دنانیر کو احد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ کچھ نے احد کا موازنہ بھارتی اداکار رنبیر کپور سے کیا، جنہیں تعلقات اور بریک اپس کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سجل سے طلاق کے بعد رمشا خان سے ڈیٹنگ اور احد کی نجی زندگی پر سوالات اٹھائے اور دنانیر کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی سوشل میڈیا پر چھاگئیں
  • کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
  • جاوید اختر متنازعہ مذہبی بیان دینے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں
  • آپ کے اکاؤنٹس اور فنڈز محفوظ ہیں ۔ سٹیٹ بینک کی سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں پر وضاحت
  • نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • مسلم لیگ (ن) حکومت اپنے ہی کارکنوں کی تنقید کی زد میں،وجہ کیابنی؟
  • چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا چین کا ’بلیک آؤٹ بم‘ سامنے لے آیا
  • چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا چین کا "بلیک آؤٹ بم" سامنے لے آیا