بجٹ میں اشرافیہ کو ریلیف، غریبوں کو ٹیکس کا بوجھ دیا گیا، رحیم کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جانا چاہئے تھا، مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ غریبوں کے استعمال کی ہر چیز پر حتیٰ کی سولر پینل پر بھاری بھرکم ٹیکس لگا دیا گیا، جو شرمناک عمل ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بجٹ میں سرکاری ملازمین کو خاطرخواہ ریلیف نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کی تنخواہیں کئی سو گنا بڑھا دی گئیں، جبکہ سرکاری ملازمین کو نظرانداز کر دیا گیا۔ وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جاتا، مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔