عمران خان کی بہنوں کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت کا اظہارِ برہمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی ، تاہم عدالت نے بار بار ضمانتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں۔ آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی۔
عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا۔ 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کردی۔ پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں۔ سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔