نئی دہلی ہائیکورٹ نے شبیر احمدشاہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(اے پی پی) نئی دہلی ہائیکورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی طرف سے ایک جھوٹے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے جھوٹے مقدمے کیخلاف درخواست ضمانت نئی دہلی ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، جس پر گزشتہ روزسماعت ہوئی اور جسٹس نوین چائولہ اور جسٹس شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ شبیر احمد شاہ نے ٹرائل کورٹ کے 7جولائی 2023ء کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: درخواست ضمانت نئی دہلی
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں بتایا گیا کہ پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے، سیاسی دشمنی کی بنیاد پر مقدمہ درج، آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ثبوت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی کا نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے۔
درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے، پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں دائر داخل میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے، سیاسی دشمنی کی بنیاد پر مقدمہ درج، آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے 3 جولائی کو 9 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔