پاک قطر فیملی تکافل کے لائلٹی ریوارڈاسکیم کیلئے قرعہ اندازی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے حال ہی میں ’’لائلٹی ریوارڈ اسکیم‘‘ کے تحت قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہوا، جس میں پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، محمد کامران سلیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد سمیت مینجمنٹ ٹیم کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ قرعہ اندازی میں سب سے بڑا انعام عمرے کا ٹکٹ تھا، جبکہ دیگر انعامات میں اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز، اور خصوصی طور پر تیار کردہ تحائف شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہاکہ ہم پاک قطر میں اپنے شرکاء کومحض ممبر نہیں بلکہ اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں،یہ تحائف ہماری خلوص پر مبنی قدردانی کی عکاسی کرتے ہیں اور اْس احترام کی علامت ہیں جو ہم ہر اْس فرد کے لیے رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ وابستہ ہے،ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے ممبران کی مسلسل معاونت کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ اپنی ہر پیش رفت میں خود کو قابلِ قدر محسوس کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک قطر
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا تیراہ فائرنگ واقعے کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے تیراہ فائرنگ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے، جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
انہوں نے مزید کہا کہ عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔