بلال اظہرکیانی نے وزیرمملکت خزانہ کے طورپرذمہ داریاں سنبھال لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) وزیرمملکت ریلویز ووزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہرکیانی نے وزیرمملکت خزانہ کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے بعدوزیرمملکت ریلویز ووزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہرکیانی نے جمعہ کووزارت خزانہ میں وزیرمملکت خزانہ کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں تاحال 11 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے والی رہتی ہیں۔