ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاپان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا، مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام جاپان کےلیے انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام جاپان کےلیے انتہائی اہم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران پر
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔