Jasarat News:
2025-09-17@23:03:44 GMT

چینی لڑاکا طیارے کی جاپانی گشتی طیارے کے قریب پرواز

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک چینی لڑاکا طیارے نے غیر معمولی طور پر جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے گشتی طیارے کے قریب پرواز کرکے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔ جاپانی وزارت نے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ سے ایک چینی جے 15لڑاکا طیارے نے پہلے روز تقریباً 40 منٹ اور دوسرے روز 80 منٹ تک جاپان کے ایک سی پی 3گشتی طیارے کا پیچھا کیا۔ ایک لڑاکا طیارے نے ایسے علاقے میں پرواز کی جو جاپانی گشتی طیارے سے تقریباً 45 میٹر کی دوری پر تھا۔ وزارت دفاع نے چینی لڑاکا طیارے کی 2تصاویر بھی جاری کی ہیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لڑاکا طیارے

پڑھیں:

  امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-06-8

 

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز شروع ہونے والی ان مشقوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق عسکری خطرات کے مقابل 3طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا  جا رہا ہے۔ فریڈم ایج نامی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 19 ستمبر تک جاری رہیں گی۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان یانگ سنگ نے بتایا ہے کہ فریڈم ایج’ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کو روکنا ہے ۔

 

سیول: سہ فریقی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجی شریک ہیں

متعلقہ مضامین

  • مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
  • جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
  • جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
  •   امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 78پیسے فی لیٹر مہنگا