راولپنڈی میں 16 سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی، ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی میں لڑکے سے اجتماعی بدفعلی، ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ روات میں متاثرہ لڑکے عبداللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ سال 14 اگست کو پیش آیا جب عبداللہ کا دوست اسے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں واقع اپنے کزن کے فلیٹ پر لے گیا۔ فلیٹ پر موجود چوہدری شانی اور افضل نے عبداللہ کو نشہ آور اشیاء اور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور اس کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کی۔
متاثرہ لڑکے کی والدہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ واقعے کے بعد "دانو" نامی لڑکا ان تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر عبداللہ کو بلیک میل کرنے لگا۔
اس نے اسلحے کے زور پر عبداللہ سے بدفعلی کی، ویڈیو بنائی اور محلے میں وائرل کر دی۔ دانو اب بار بار بلیک میل کرکے بدفعلی کے لیے بلاتا ہے۔
مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو اطلاع دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے
’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعدد بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزم شبیر تنولی کو 7 مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ بچیوں نے ملزم کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارے۔
کراچی قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی...
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، ملزم 2016ء سے بچوں اور بچیوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر کے آئندہ سماعت پر پیش رفت ریورٹ طلب کر لی۔
عدالت کے باہر صحافیوں نے ملزم سے سوال کیا کہ ویڈیوز کا کیا کرتے تھے؟ ملزم نے بتایا کہ میں بعد میں ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔