وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی عوام کے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، یہ حملہ نہ صرف خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ صورتحال مزید خراب ہونے سے روکی جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر یہ کشیدگی قابو میں نہ آئی تو اس کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں، تمام فریقین کو تحمل اور عقل و دانش کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و استحکام کی راہ اختیار کرنی چاہیے، تاکہ خطہ ایک اور بڑے تصادم سے محفوظ رہ سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔