اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔