قومی کرکٹر بابراعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
قومی کرکٹر بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہوگیا۔بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے، بابراعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہونے پر بابراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں، ورلڈکلاس بیٹر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔ دوسری جانب سڈنی سکسرز کے جنرل منیجر ریچل ہائینز نے اپنے بیان میں کہا کہ بابراعظم کو سکسرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، باصلاحیت اورانتہائی تجربہ کار بابراعظم ہماری ٹیم کے لیے نہایت قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور ثابت شدہ لیڈر ہیں، پرامید ہیں کہ فینز بابرکو سکسرز کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پی سی بی کے گرین سگنل پر قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب میچ ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر کافی دیر ڈیڈلاک رہا جو بعدازاں ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجا اور نجم سیٹھی کو بھی طلب کیا بعدازاں پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا جس پر دبئی کے ہوٹل میں موجود ٹیم میچ کھیلنے کےلیے اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔