بابر اعظم بگ بیش میں چمکنے کو تیار، سڈنی سکسرز میں شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کی مشہور ٹی20 لیگ بگ بیش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، سڈنی سکسرز نے بابر کو 15ویں ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے، جسے بی بی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم ترین معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بابر اعظم، جنہوں نے اب تک 14 ہزار سے زائد بین الاقوامی رنز اسکور کیے ہیں، گزشتہ 5 برسوں کے سب سے کامیاب وائٹ بال بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں، وہ 2022 میں آئی سی سی کے سال کے بہترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور 2021 اور 2022 میں بہترین ون ڈے کرکٹر بھی قرار پائے تھے۔
Babar Azam joins the Sixers for #BBL15
The King has arrived.
— Sydney Sixers (@SixersBBL) June 13, 2025
بابر اس وقت آئی سی سی کی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں 12ویں نمبر پر موجود ہیں اور 11 ہزار 330 ٹی20 رنز کے ساتھ ان کا اوسط 43.07 ہے، جو ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کے ساتھ سب سے بلند اوسط ہے۔
سڈنی سکسرز کی جنرل منیجر ریچل ہینز نے بابر کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا تجربہ، مہارت اور پروفیشنلزم ہماری ٹیم کے لیے بے حد قیمتی ہوگا، وہ نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی بلکہ ثابت شدہ قائد بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جانب سے مکمل ٹورنامنٹ، بشمول فائنلز، میں دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلیا کی اس مقبول لیگ میں اپنی شرکت پر پرجوش ہیں۔
’سڈنی سکسرز کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک ہے اور میں ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں: بھارت کے خلاف کشیدگی، بابر اعظم نے انسٹا اسٹوری میں کیا پیغام دیا؟
واضح رہے کہ بابر اعظم محض 9 رنز کی کمی سے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔
بابر کے علاوہ پاکستان کے دیگر اسٹارز جیسے شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور شاداب خان بھی بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں، جس سے لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی بڑی موجودگی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم بگ بیش لیگ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ روہت شرما شاداب خان شاہین شاہ آفریدی محمد رضوانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ روہت شرما شاہین شاہ ا فریدی محمد رضوان کے لیے
پڑھیں:
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار
ناسا کے 4 رکنی بین الاقوامی عملے نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے جمعرات کو طے شدہ روانگی سے قبل فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب
مشن کی قیادت ناسا کی خلاباز زینا کارڈمین کر رہی ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں ناسا کے مائیک فنک، جاپانی خلائی ادارے JAXA کے کیمیا یُوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف شامل ہیں۔
یہ ٹیم لانچ کمپلیکس 39A سے اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن ’انڈیور‘ پر سوار ہو کر روانہ ہوگی۔
کینیڈی سینٹر پہنچنے پر زینا کارڈمین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہاں آکر اب مشن کی حقیقت کا احساس ہونے لگا ہے اور آنے والا ہفتہ ایک ایک لمحے کے ساتھ مزید سنجیدہ اور حقیقت سے قریب تر ہوتا جائے گا۔
مائیک فنک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ اسپیس شٹل انڈیور پر فلوریڈا میں لینڈ کر چکے ہیں اور اب ایک اور ’انڈیور‘ یعنی ڈریگن انڈیور کے ذریعے خلا میں روانہ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری کو ناسا کا عبوری سربراہ مقرر کردیا
یہ خلائی جہاز برطانوی جہاز HMS Endeavour کے نام پر رکھا گیا ہے جس پر کپتان جیمز کک نے 1768 سے 1771 کے دوران جنوبی بحرالکاہل کی مہم کی قیادت کی تھی۔
اس مشن کے لیے اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ استعمال ہوگا جو ڈریگن انڈیور کو زمین کے نچلے مدار میں لے جائے گا۔
لانچ جمعرات کو دوپہر 12 بجے (ایسٹ کوسٹ وقت کے مطابق) طے ہے، اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ جہاز 2 اگست کو آئی ایس ایس سے منسلک ہو جائے گا۔
وہاں یہ ٹیم ایکسپیڈیشن 73 کے عملے کا حصہ بنے گی، جو پہلے سے اسٹیشن پر موجود ہے۔ بعد ازاں ایکسپیڈیشن 74 کا عملہ ان کی جگہ لے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خلائی مشن ناسا ناسا مشن