ایران پر اسرائیلی حملہ پورے عالم اسلام کے وقار، وحدت اور سلامتی پر حملہ ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں، یہ ناپاک سازش صرف ایران نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر ہونے والی کھلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ حملہ صرف ایران کی خودمختاری پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے وقار، وحدت اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں، یہ ناپاک سازش صرف ایران نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے، ان شاءاللہ امتِ مسلمہ اب خاموش نہیں رہے گی۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم دنیا اسرائیل کی اس بزدلانہ جارحیت کا نوٹس لے اور فوری کارروائی کرے، اللہ کے دشمنوں سے دشمنی ایمان کا تقاضا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سرزمین بلوچستان کا وقار، کیپٹن وقار احمد شہید
اسلام آباد:سرزمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔
انہی داستانوں میں ایک بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والا جری فرزند کیپٹن وقار احمد شہید بھی ہے جو ملک و قوم کی سرفرازی پر فدا ہوگیا۔
کیپٹن وقار احمد نے 15 نومبر 2025 کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا اور اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، انکے سوگواران میں والدین اور بھائی شامل ہیں۔