بہاولپور، ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ہم اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپوراور وحدت یوتھ ضلع بہاولپور کی جانب سے ایران پر اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں اور شہادتوں کے خلاف بعد نماز جمعہ مرکزی شیعہ جامع مسجد فریدگیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ضلع بہاولپور کے ضلعی نائب صدر جاوید حسین کلاچی اور وحدت یوتھ بہاولپور ڈویژن کے رہنمائوں نے کی، ریلی میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی، مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ہم اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے۔ صہیونی جارحیت کے خلاف یک زبان، یک جان اور یکجہتی کے ساتھ میدان میں آئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی جانب سے ایران پر
پڑھیں:
صہیونی جارحیت کیخلاف مقاومت حقیقی ڈھال ہے، حزب الله کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ
اپنے ایک خطاب میں لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی لیڈر "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ لبنان کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا واحد راستہ مزاحمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ راستہ ہمیشہ صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف دفاع پر ختم ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قدس کی راہ میں صیہونی حملے کے ذریعے شہید ہونے والے محمد عباس الخطیب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مجاہدین کی جانب سے مزاحمت کا انتخاب، وہ راستہ ہے جس نے لبنان کی سلامتی و وقار کو یقینی بنایا اور یہ ائندہ بھی دشمن کے خلاف حقیقی ڈھال بنی رہے گی۔
انہوں نے شہید الخطیب کو ان افراد کے کاروان کا حصہ قرار دیا جنہوں نے وطن، اس کی سلامتی اور استحکام کی راہ میں اپنی جان قربان کر دی۔ حسین الحاج حسن نے مزید کہا کہ ہم شہداء پر فخر کرتے ہیں۔ یہ شہداء امت اسلامیہ کے بیدار ضمیروں اور قوموں کی تاریخی یادوں میں زندہ ہیں۔ شہید ہی فتح کے معمار، دفاعی توازن کو مضبوط بنانے والے اور عزت و آزادی کے راستے کھولنے والے ہیں۔ آخر میں لبنانی پارلیمنٹ میں حزب الله کے رکن نے شہید الخطیب کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا اور ہماری قوم کو درپیش چیلنجز میں ثابت قدمی کی علامت بن کر رہے گا۔