data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک) آئرش فضائی کمپنی ریان ائر نے خرابی پیدا کرنے والے مسافروں کو جرمانہ کرنے کا انتباہ کردیا۔ اعلان کے مطابق خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافروں کو 500یورو یعنی 580 ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا اور انہیں طیارے سے بھی اتار دیا جائے گا۔یورپ کی سب سے بڑی ائر لائن کو اس سے قبل مسافروں کے تاخیر سے جہاز میں سوار ہونے کا بھی سامنا رہا ہے۔ جس کی وجہ مسافروں کا ضرورت سے زیادہ شراب پینا ہے۔ ریان ائر اپنے عملے اور مسافروں کو غیر اخلاقی رویوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں نقصان پہنچانے والے مسافروں کا تعاقب جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ جنوری میں غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافر کو 15330 یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔ یہ مسافر ڈبلن سے لانزاروٹ جانے والے طیارے میں سوار تھا،جسے پرتگال کے شہر پورٹو میں گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ: ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو سزائیں سنائیں، جن میں 2 کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ قتل کے جرم میں ملوث ملزمان صدام اور ولی خان کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی، جب کہ دیگر 2 ملزمان سلطان اور گلاب شاہ کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

اس کے علاوہ چاروں ملزمان کو مختلف مقدمات میں عمر قید اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6،6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 4 مارچ 2022 کو نواں کلی میں پیش آیا تھا، جہاں گھریلو تنازع پر ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ واقعے میں میاں بیوی، ان کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سزا سنا دی عدالت قتل کوئٹہ نواں کلی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی
  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • امریکہ کیجانب سے روس کو انتباہ جنگ کیجانب ایک قدم ہے، ماسکو
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • ملک میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی سے متعلق رپورٹ میں  پریشان کن انکشافات
  • برلن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 57 افراد گرفتار، 17 پولیس اہلکار زخمی
  • غزہ میں قحط پر عالمی احتجاج، یورپ میں مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے
  • دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کی تیاری ہے، ویمن کپتان
  • غزہ میں قحط پر عالمی احتجاج، یورپ میں مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے، رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ