اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے فرحت اللہ بابر کو ہراساں نا کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے۔
عدالت نے ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری کردیے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق ان کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری زیر التوا ہے، درخواست میں استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو الزامات کی تفصیل سمیت تمام تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کو شکایت کی کاپی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔