امریکا ، گرین کارڈ پالیسی تبدیل، غیر ملکی طبی معاینہ دوبارہ کرانے کے پابند
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا۔ گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کے تحت گرین کارڈ کے خواہشمند درخواست گزاروں کو نئی مستقل رہایش کی درخواست کے ساتھ طبی معاینہ فارم دوبارہ جمع کرانا لازم قراردیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کودوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کراناہوگا۔ امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی گرین کارڈ پالیسی میں تبدیلی کا بدھ کے روز سے اطلاق کردیا گیا ہے۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ کے نئے درخواست گزار اور وہ افراد جنہیں درخواست جمع کرانے کے بعد طبی معاینہ فارم 1-693دے دیا گیا تھا، وہ سب دوبارہ طبی معاینہ کرانے کے پابند ہوں گے۔ نئی پالیسی کے تحت اگر کسی درخواست گزار نے اپنی پرانی درخواست واپس لی یا نئی امیگریشن سہولت کے لیے درخواست دی تو پہلے والا فارم غیر مؤثر ہو جائے گا اور دوبارہ نیا طبی معاینہ کروانا پڑے گا۔ یہ فیصلہ 11 جون سے نافذ ہو چکا ہے جبکہ فارم کا نیا ورژن 3 جولائی سے لاگو ہوگا۔ امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرین کارڈ کے لیے درکار ضروری طبی دستاویزات میں سے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو نکال دیا گیا ہے اور 20جنوری کے بعد اگر کسی سے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا ہے تو اسے کالعدم سمجھا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طبی معاینہ گرین کارڈ گیا ہے
پڑھیں:
فارم 47 والے پی پی کی کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لے کر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کو تباہ کرنے کیلئے اندرون سندھ سے اٖفسران لاکر شہر میں تعینات کردیئے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے شہر یوں کو لوٹ رہے ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ جس تیزی اور تسلسل کے ساتھ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ کراچی نا صرف صوبے بلکہ ملک کو پالنے والا شہر ہے جسکی گود اجاڑی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے کسی اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔