ہم اسرائیل کو مار کر بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)یرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کردی ہے۔ تہران اسے سنگین نتائج کے بغیر ہٹ اینڈ رن حملے کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل صبح سویرے اپنی شدید بمباری کے بعد ان کے نتائج سے بچ نہیں سکے گا۔ اسرائیل کے ایران پر حملے میں متعدد ایرانی فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں سینئر کمانڈروں کو مارا گیا تھا۔ایرانی سپریم لیڈر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے ایران پر اپنے بڑے حملے کے ساتھ ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور یہ اس کی تباہی کا باعث بنے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
انصار اللہ یمن کا اسرائیل سے ڈیل کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
یمنی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں خبردار کیا کہ ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، جو ایسی کمپنیوں کی ملکیت ہوں، جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مجاہدین کی جماعت انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پورٹس کے ساتھ ڈیل کرنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی مجاہدین کا کہنا ہے کہ ہماری کال نہ ماننے والے جہازوں پر حملہ کیا جائے گا، چاہے ان کی منزل کہیں بھی ہو۔ یمنی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں خبردار کیا کہ ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، جو ایسی کمپنیوں کی ملکیت ہوں، جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج تمام ممالک سے اپیل کرتی ہیں کہ اگر وہ اس کشیدگی سے بچنا چاہتے ہیں تو اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غزہ پر جارحیت بند اور محاصرہ ختم کرے۔ واضح رہے کہ مئی میں امریکا نے یمنی مجاہدین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، جس میں امریکا نے ان پر فضائی حملے بند کرنے پر اتفاق کیا، لیکن شرط رکھی تھی کہ وہ بحری جہازوں پر حملے روک دیں، تاہم یمنی مجاہدین نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کو نشانہ نہ بنانے کی کوئی ضمانت نہیں دیتا۔