پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، جنگ مسائل کا حل نہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، جنگ مسائل کا حل نہیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کا پیغام لے کر یورپ آئے ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت کو بھی بات چیت کی میز پر آنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اسی باعث ہر بار کشیدگی تیزی سے بڑھ جاتی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور یہ اقدام نہ صرف اشتعال انگیز ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پارلیمانی وفد تشکیل دیا گیا تاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کا مؤقف واضح کیا جائے۔ بلاول نے کہا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، اگر مذاکرات نہیں ہوں گے تو کشیدگی بڑھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات کی گئی ہے اور پاکستان عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرتا رہے گا۔
بلاول نے اسرائیل اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے۔
بلاول بھٹو نے دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے، نہ کوئی سرحد۔ ان کے خلاف متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایرانی میڈیا تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا ایران نے مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کہا کہ کے لیے امن کا
پڑھیں:
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ہمارے ملک کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی غلط اقدام سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، اس لیے صحیح یا غلط اقدام کو درست طریقے سے بیان کرنا ہماری پالیسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک کے دورے کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پیزکیان پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ اگلے ماہ (اگست) کے اوائل میں ہوگا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں سفارت کاری اور دانشمندانہ طرز عمل کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں۔ ہم قریبی پڑوسی ہیں، اس لیے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ہمارے ملک کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی غلط اقدام سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، اس لیے صحیح یا غلط اقدام کو درست طریقے سے بیان کرنا ہماری پالیسی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا سفارت کاری اور بات چیت ہی موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، اور ہم دونوں فریقوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے کسی بھی ثالثی کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح پر کوششیں جاری رہیں گی۔