جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے، عظمیٰ بخاری حسن مرتضیٰ پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب کا پی پی پی راہنما کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔ اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھپانے کو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں، لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 16 ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی، خواب پورے کررہی ہیں، ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں گلی گلی جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دے، اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھپانے کو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ کچھ بتانے پنجاب کا نہ کچھ
پڑھیں:
غزہ میں نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے، اسرائیل کو 1 ٹن کوئلہ نہیں دینگے، کولمبیا
اپنے ایک بیان میں کولمبییئن صدر کا کہنا تھا کہ میرا ملک اسرائیل کیجانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کریگا، کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو Gustavo Petro کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل کو نہیں بھیجا جائے گا، وہ اس کی ذمے داری لیتے ہیں، جو بھی شپمنٹ اسرائیل کے لیے تیار ہے، اسے فوری طور پر روکا جائے گا۔ کولمبییئن صدر کا کہنا ہے کہ میرا ملک اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گا، کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔