ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمشنریٹ برائے انسداد بے نامی اقدام اسلام آباد نے دو بے نامی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔ایف بی آر نے بتایا کہ کمشنریٹ برائے انسداد بے نامی اقدام اسلام آباد نے پہلی باربے نامی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی ہیں، ضبط کی جانے والی دونوں جائیدادیں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں واقع ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ بے نامی لین دین ممنوعہ ایکٹ 2017 کے تحت ضبط کیے گئے پلاٹس حکومت پاکستان کے نام منتقل کر دیے گئے ہیں، مذکورہ جائیدادوں کی ممکنہ بے نامی ملکیت کی نشان دہی پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ممکنہ بے نامی دار خاتون نے بتایا کہ اس کا قومی شناختی کارڈ ان پلاٹوں کی رجسٹریشن کے لیے غلط طو ر پر استعمال کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مکمل تحقیقات اور بے نامی عدالتی اتھارٹی بینچ ون اسلام آباد کے حکم پر تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جائیدادیں ضبط کی گئیں، بے نامی جائیدادوں کی ضبطی حکومت کی بے نامی اثاثوں کے خلاف جاری سخت کارروائیوں سے ہم آہنگ ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اب تک شیئرز، بینک اکانٹس، گاڑیوں، زمینوں اورعمارتوں پر مشتمل بے نامی اثاثہ جات کے 187 سے زائد مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں، بے نامی پلاٹوں کی ضبطی حکومت کی بے نامی لین دین کے خاتمے اور غیر دستاویزی معاشی سرگرمیوں پر قابو پانے کی مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا امن کا فروغ پاکستان کا ہدف،معاشی بحالی کا سفر شروع کر دیا،عطاء تارڑ وزیراعظم کی جدید سفری ذرائع کو فروغ دینے کیلیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی بنانے کی ہدایت ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعوی اسرائیل کی مدد کی تو امریکا، برطانیہ اور فرانس کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی دھمکی اسرائیل نے جنگ میں ایران کو غزہ سے پہلی ترجیح پر رکھ لیا، حملوں میں ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان شہید،تعداد 9ہو گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر نے اسلام آباد
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم
فائل فوٹوانسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹِ گرفتاری پر عمل کرے، اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عمل کریں۔
انسداد دِہشتگردی عدالت نے وکلاء کی استدعا پر مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔