نوجوانوں میں کھیلوں کی رغبت صحت مند معاشرے کی ضامن ہے، جہانگیر خان
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کی رغبت صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ اسکواش، پیڈل، اسنوکر اور سوئمنگ کی جدید ترین سہولیات اہلیان کراچی کے لیے کسی تحفہ سے ہر گز کم نہیں۔
کشمیرروڈ پر جہانگیر خان اسپورٹس کلب کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ کلب میں موجود کھیلوں کی سہولیات سے شہری بہتر انداز میں مستفید ہوں گے۔ نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب بھی تیزی سے راغب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کلب میں بہترین اور معیاری کوچز کی زیر نگرانی نئے ٹیلنٹ کو اپنی عمدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ مرد اور خواتین شہری بھی بہترین پر امن ماحول میں مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔
مستحق ہونہار کھلاڑیوں کو بلا معاوضہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ جولائی میں جہانگیر خان اسپورٹس کلب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جہانگیر خان کھیلوں کی
پڑھیں:
صحت کی سہولت لگژری نہیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،مصطفی کمال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت 24 کروڑ عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے تگ و دو کر رہی ہے ، صحت کی سہولت کوئی لگژری نہیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت سہولت پروگرام کے جائزہ اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر دستخط کر رکھے ہیں ، پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیات پر 2030ء سے پہلے عملدرآمد کا پابند ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں صحت عامہ کی صورتحال دگر گوں ہیں ،اس وقت وفاق اور صوبے صحت پر سالانہ 1154 ارب روپے سیزائد خرچ کر رہے ہیں ،یہ رقم خرچ کرنے کے باوجود صحت کی ضروری سہولیات کا فقدان ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اتنی کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود عوام کا سرکاری اقدامات پر مکمل اعتماد نہیں ہے ، وزارتِ صحت ایک نئے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،وزارت کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ 24 کروڑ عوام کو بلا تفریق صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سہولیات جن پر عوام کو اعتماد ہو اور ایک بھی پاکستانی صحت کی سہولیات سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے زمینی حقائق اور موجودہ نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے ،1154 ارب روپے سے کہیں کم بجٹ میں بہتر صحت سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں ،اس مقصد کے حصول کے لئے وزارت صحت نے ایک جامع اور مربوط منصوبہ تیار کیا ہے جو وزیراعظم کی منظوری کے بعد قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا ، اس مقصد کے لئے وزارت میں سنجیدہ مشاورت کا عمل جاری ہے ۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر صحت کو پروگرام بارے بریفنگ دی۔