ڈاکٹر افضل جاوید کو ’’ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ‘‘ کا اعلیٰ اعزاز مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز ماہرِ نفسیات ڈاکٹر افضل جاوید کو برطانیہ کے بادشاہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (OBE) کا اعلیٰ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔ڈاکٹر افضل جاوید ماضی میں ورلڈ سائیکائٹرک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور عالمی سطح پر ذہنی صحت کے میدان میں ان کی خدمات کو غیر معمولی سراہا گیا ہے۔یہ اعزاز انہیں برطانیہ اور بین الاقوامی سطح پر ذہنی صحت کے فروغ اور تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔