رضاکارانہ خون دینے والے معاشرے کے محسن، پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے، آگے بڑھنے کا پورا حق: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیراعلی مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر پیغام میں جان بچانے کے لئے رضا کارانہ بلڈڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے- وزیراعلی نے کہاکہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لئے زندگی کا تحفہ ہے۔ محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے۔ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔ پنجاب کو پاکستان کا پہلاباقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزازحاصل ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض کا رابطہ ڈونرسے ممکن ہوتا ہے۔بلڈ ڈونر 15ہیلپ لائن،سیف سٹی ویب سائٹ یا پولیس خدمت مرکز پر عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے خواتین کی مالی خودمختاری کا ڈیجیٹل وژن دیا ہے-مریم نوازشریف کی قیادت میں ہر بیٹی کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کی طاقت ہوگی-وزیر اعلی کی ہدایت پر ویمن ایمپاورمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے اختراعی وانقلابی پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔پنجاب کے ہر ضلع میں صنعت زارپلیٹ فارم ماڈرن سکلزٹریننگ سینٹرزکامربوط ڈیجیٹل اشتراک ہے-’’SheWins‘‘پروگرام کے تحت خواتین کیلئے ای-کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن اوردیگر ٹریننگ جاری ہے-پنجاب بھر میں خواتین کی ’’SheWins‘‘پروگرام میں بھر پور دلچسپی،ذاتی آمدن سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہیں -صنعت زار پلیٹ فارم کے ذریعے ہر ضلع میں ہنرمندخواتین کیلئے بھر پور مواقع،مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہوئی ہے ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرزپریونیورسٹی طالبات کو ٹریننگ،قانونی رہنمائی اور لیڈرشپ کے مواقع میسرہوں گے-ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز پنجاب کے ہر کیمپس میں محفوظ ماحول میں خواتین کی ٹریننگ،خود مختاری اورخود اعتمادی میں اضافے کا سبب ہے- وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کی بیٹیوں کوجینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے-پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اْنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔ٹیکنالوجی خواتین کومالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ جدید کو ابلیشن طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کو ابلیشن ٹیکنالوجی دورہ چین کے دوران دیکھی گئی اور چینی حکام سے مکمل معلومات اور بریفنگ حاصل کی گئی۔ اس دوران ہواوے کی کمپنی کے ساتھ ہی ایم او یو بھی سائن کیا گیا تاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی پنجاب میں متعارف کرائی جا سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5 مریضوں کا کو ابلیشن کے ذریعے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے، جس میں رانا محمد اصغر کے پیچیدہ جگر کے کینسر اور محمد اکرم کے پھیپھڑوں کے ٹیومر بھی شامل ہیں۔ 60 منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور اس طریقہ علاج سے صحت مند سیلز متاثر نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں: پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مزید 5 مشینیں پنجاب کے دیگر شہروں، نشتر ملتان، راولپنڈی اور 3 نواز شریف کینسر اسپتالوں میں نصب کی جائیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کینسر کے علاج کے لیے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کیے جائیں گے اور ڈاکٹروں و اسٹاف کو جدید تربیت دی جائے گی تاکہ پنجاب کے عوام کے ساتھ دیگر صوبوں کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا عزم ہے اور پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کے موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کو ابلیشن سینٹر کینسر مریم نواز شریف مفت علاج