گلگت بلتستان کی رسیلی چیری ملک بھر کی پسند، کسانوں کو کیا مشکلات ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
گلگت بلتستان کی وادیوں میں چیری کا موسم پوری آب و تاب سے جاری ہے، یہ خوبصورت اور رسیلی چیریاں نہ صرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے ملک بھر میں پسند کی جاتی ہیں، بلکہ اب چین سمیت کئی ممالک کو ایکسپورٹ بھی کی جا رہی ہیں۔
مقامی کسان اپنی محنت سے ان پہاڑی وادیوں میں ’سرخ سونا‘ اگا رہے ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ قومی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
تاہم ٹرانسپورٹ، کولڈ اسٹوریج اور مارکیٹنگ جیسے مسائل اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔
اگر حکومتی سرپرستی اور نجی شعبے کا تعاون میسر آ جائے، تو گلگت بلتستان کی چیری عالمی منڈی میں پاکستان کی ایک مضبوط پہچان بن سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیری عالمی مارکیٹ کسان گلگت بلتستان مشکلات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیری عالمی مارکیٹ گلگت بلتستان مشکلات وی نیوز گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی شدید خدشہ ہے۔ وادی چترال، بونی اور ریشن میں بارشوں کے ساتھ گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔
ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اور مقامی انتظامیہ کو بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:تھک بابوسر میں سیلابی ریلے میں جان دینے والے فہد اسلام کی قربانی کا بیٹا چشم دید گواہ
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر این ڈی ایم اے بابو سر سکردو، ہنزہ اور شگر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی