قدرتی ٹھنڈک: کوئٹہ میں گرمی بڑھتے ہی گنے کے رس کی مانگ میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
جون کی جھلسا دینے والی گرمی نے وادی کوئٹہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ایسے میں شہریوں کی اولین ترجیح بن گیا ہے گنے کا ٹھنڈا رس۔ بازاروں میں جوس کارنر پر رش، اسٹالز پر خریداروں کی قطاریں اور گنے کی میٹھی خوشبو اس قدرتی مشروب کی اہمیت کی واضح دلیل ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق گنے کا رس نہ صرف فوری توانائی بخشتا ہے بلکہ جسمانی ڈی ہائیڈریشن، معدے کے مسائل اور جگر کی کمزوری جیسے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے۔
کوئٹہ کی معروف سریاب روڈ، علمدار روڈ اور لیاقت بازار میں گنے کے رس کے درجنوں اسٹالز نظر آتے ہیں۔ جوس بیچنے والے کہتے ہیں کہ ہم روزانہ 100 سے زیادہ گلاس فروخت کرتے ہیں۔ گنے کا رس اب صرف مشروب نہیں رہا، ایک صحت مند رجحان بن چکا ہے۔
وادی کوئٹہ کی گرم اور خشک فضا میں گنے کا رس ایک قدرتی، سستا اور آسان حل ہے جو نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ جسم کو تازگی اور توانائی بھی دیتا ہے۔ مگر ضرورت ہے کہ اس صحت مند رجحان کو صفائی اور اعتدال کے ساتھ اپنایا جائے تاکہ فائدہ حقیقی ہو اور نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جسم کو توانائی جون کوئٹہ گرمی گنے کا رس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسم کو توانائی کوئٹہ گنے کا رس وی نیوز گنے کا رس
پڑھیں:
پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن نے 5 اگست کو ایف نائن پارک میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لیے انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامر کی جانب سے یہ درخواست ایڈووکیٹ انصر محمود کیانی کے توسط سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جمع کروائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی اپنے سیاسی بیانئیے کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ایک پرامن جلسہ (ورکر کنونشن) کا انعقاد کرنا چاہتی ہے، لہٰذا انتظامیہ سے جلسے کی باقاعدہ اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پارٹی کی تنظیمِ نو اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔