حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، ماضی میں سولر پینلز کی امپورٹ پر کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں تھا۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 18 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے سولر پینلز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں سولر پینلز لگانے والے ہوجائیں خبردار، صوبے میں نئی پالیسی لاگو ہوگئی

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص موسیٰ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بجٹ تجاویز منظور ہو گئیں تو سولر پینلز کی درآمد کے دوران اسی وقت 18 فیصد ٹیکس وصول کرلیا جائے گا، اس کے بعد 3.

5 فیصد مزید ٹیکس عائد ہوتا ہے جبکہ 4 فیصد مزید ٹیکس نان فائلر کا بھی شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح مجموعی طور پر نان فائلر کو 25.5 فیصد اور فائلر کو سولر کی امپورٹ پر 21.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہاکہ ٹیکس کے نفاذ کے بعد جس سولر کی قیمت اس وقت 32 روپے فی واٹ ہے اس میں 5 سے 6 روپے فی واٹ کا اضافہ ہوگا اور فی واٹ قیمت 37 سے 38 روپے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 750 سولر پینلز سمیت ڈرائیور غائب، معاملہ ہے کیا؟

وقاص موسیٰ نے کہاکہ سولر پینلز اب ہر گھر کی ضرورت ہوگئی ہے، اگر سولر پر ٹیکس عائد کرنا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ سولر پینلز سے متعلقہ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے گفتگو کریں اور یہ معاملہ سنجیدہ طور پر زیر بحث لائیں، ایسے یکدم 25 فیصد تک کا ٹیکس عائد کرنا حکومت اور سولر صارفین دونوں کے لیے ایک مشکل امتحان ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹیکس عائد سولر ایسوسی ایشن سولر پینلز قیمتوں میں اضافہ وقاص موسیٰ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیکس عائد سولر ایسوسی ایشن سولر پینلز قیمتوں میں اضافہ وی نیوز سولر پینلز کی ایسوسی ایشن فیصد ٹیکس ٹیکس عائد

پڑھیں:

افغانستان سے تجارتی معاہدے کے تحت زرعی اشیا پر ڈیوٹی، ٹیکسز میں رعایت کا فیصلہ

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت مخصوص زرعی اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس معاہدے کے تحت افغانستان کی 4 مصنوعات پر 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دیا جائے گا۔

وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک-افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا، پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پر ترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دے گا۔

اسی طرح افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27 سے کم ہو کر 22 فیصد رہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار اور سیب پر پاکستان 26 فیصد ڈیوٹی ختم کردے گا اور کمی کے بعد ان 3 مصنوعات پر ٹیکسز 53 سے کم ہو کر 27 فیصد رہ جائیں گے۔

دوسری طرف افغانستان بھی 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دے گا، فغانستان پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا، افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سے کم ہو کر 22 فیصد رہ جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان پاکستانی کینو اور آم پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا جس کے بعد ان مصنوعات پر ٹیکسز 47 سے کم ہو کر 27 فیصد پر آجائیں گے، دونوں ممالک چار چار زرعی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی ختم یا کم کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے 27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے، ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025سے 31جولائی 2026 تک ہوگا اور دونوں ممالک جامع ترجیحی تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات ارلی ہارویسٹ پروگرام کی کارکردگی اور باہمی اطمینان کی بنیاد پر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے تجارتی معاہدے کے تحت زرعی اشیا پر ڈیوٹی، ٹیکسز میں رعایت کا فیصلہ
  • سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
  • بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا و خدمات پر ٹیکس معطل
  • امریکی مطالبے پر آن لائن پلیٹ فارمز پر5 فیصد ٹیکس ختم
  • بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
  • پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا، ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟
  • عوام پر مہنگائی کے بم گرنے کا سلسلہ جاری
  • سولر پینلز تیز دھوپ میں کم بجلی کیوں پیداکرتے ہیں؟ شمسی ماہرین کا نیا انکشاف