ماحولیاتی معیارپرپورااترنیوالی گاڑیوں پر چیکنگ کےبعدماحول دوست سٹیکر چسپاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
عابد چودھری:موٹروے پولیس ،انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ماحولیاتی معیارپرپورااترنیوالی گاڑیوں پر چیکنگ کےبعدماحول دوست سٹیکرزلگائےجا رہے۔
اس حوالے سےڈی آئی جی موٹروے سید فرید علی نے ڈائریکٹر انوائرنمنٹ پروٹیکشن سےبھی ملاقات کی۔
ڈی آئی جی سید فرید علی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئےموٹروےپولیس اقدامات کرے گی۔
ڈی آئی جی سید فرید علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں کا معائنہ کروائیں، ماحول دوست بنائیں۔
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی چیکنگ مہم جاری رہے گی ۔
تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
فائل فوٹوسابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں سابق آئی جی عامر ذوالفقار محفوظ رہے تاہم گاڑی تباہ ہوگئی۔
سابق آئی جی عامر ذوالفقار لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے۔