data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئندہ 15 دنوں کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے تیار کردہ ورکنگ پیپر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا آج حکومت کو اپنی سمری بھیجے گا، جس پر وزیر اعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیں گے، اور منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مزید برآں، مٹی کا تیل 4 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں فی لیٹر

پڑھیں:

پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 78پیسے فی لیٹر مہنگا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا