Jasarat News:
2025-07-31@00:14:06 GMT

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اسرائیل جنگ کے بعدعالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 30 جون کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب تقریباً ایک روپے اور 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر باخبر ذرائع نے بتایا کہ 15 جون کو حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 252.

63 روپے ہے۔ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔ڈیزل کی اس وقت ایکس ڈپو قیمت 254.64 روپے فی لیٹر ہے۔ ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے۔ اس کی قیمت کو افراط زر میں کمی یا اضافے کی وجہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری نقل و حمل کی گاڑیوں، ٹرینوں، اور زرعی انجنوں، جیسے ٹرک، بس، ٹریکٹر، ٹیوب ویل اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے، اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں شاذ و نادر ہی کمی آتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی لیٹر اضافے کا کی قیمت ڈیزل کی

پڑھیں:

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد:

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔

 نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم
  • عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
  • کیا یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
  • عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
  • حکومتی دعوے کے باوجود چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 165 روپے پر نہ آسکی